خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے
مثبت اقدامات نے گراف بلند کیا‘وسرے صوبوں بھی پیروی کریں
اب عوام خادم اعلیٰ کی معاشی اور مالیاتی صلاحیتوں کے مظاہرے کے منتظر ہیں
اسلام آباد( جون 29 ) پاکستان اکانومی واچ نے کہاہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔سی این جی بسیں چلانے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں ہے اور اس سے ہمارے تعلقات دیرینہ دوست چین سے مزید بہتر ہونگے۔اس فیصلے سے لاہور میں ماحولیات کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی اورصحت عامہ کی مد میں بھاری اخراجات کی بچت ہوگی۔ پاکستان اکانومی واچ کے وائس چئیرمین محمد اکرم شاہد نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سستی روٹی، کاشتکاروں کی فلاح و بہبود، بیوروکریسی کوعوامی خدمت پرآمادہ کرنا، تعلیم وپولیس اصلاحات اور دیگر اقدامات نے ان کا گراف بلند کیا ہے ۔دوسرے صوبوں کو بھی ان کی پیروی کرنا چائیے۔محمد اکرم شاہد نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے وعدوں کے مطابق مری کی بہتری کےلئے اقدامات کر کے سیاحت کی بہتری کے علاوہ مقامی آبادی کی مدد بھی کر رہے ہیں اور ایک سال کے تعطل کے بعد راولپنڈی ایکسپریس وے کے منجمد فنڈ بحال کر کے عوام کو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانے کا کریڈٹ بھی انہیں جاتا ہے۔انھوں نے صوبہ سرحد اور فاٹا کے متاثرین کی امداد اور طلباءکی سکالرشپ میں بھی سبقت حاصل کی ہے۔انھوںنے کہا کہ عوامی بہبود کے منصوبوں کے لئے مزید رقم مختص کی جائے۔ تجاوزات کاخاتمہ ، کاروباری ماحول کو مزید بہتر اور قوانین میں مثبت تبدیلی ضروری ہے۔اب عوام شہباز شریف کی معاشی اور مالیاتی صلاحیتوں کے مظاہرے کے منتظر ہیںتاکہ لیڈرشپ کی مثال قائم کی جا سکے۔
Click here to View Printed Statment