No economic revival during 2013
Click here to View Printed Statements
Country would have defaulted earlier without judicial interventions
Rulers to nail the coffin of country if voted to power again
The Pakistan Economy Watch (PEW) on Wednesday said concrete steps for economic revival seems a far cry during the current year.
Masses will experience three governments in the on-going year, the incumbent coalition will complete term which will be replaced by caretaker setup and after elections another political government will take charge, it said.
It would be unfortunate if the ruling party which claim to believe in continuity of democracy and reconciliation to justify wrongdoing forms government after elections as it will seal the fate of country, said Dr. Murtaza Mughal, President PEW.
The ruling band, which is promoting corruption in the name of democracy on the cost of country will lead Pakistan to total destruction if given another chance, he said.
Dr. Murtaza Mughal said that politicians usually blame courts for obstructing their revolutionary steps but masses know that without judicial interventions the country would have defaulted earlier.
He said that Pakistan only progressed in corruption in the era of incumbent rulers inviting international disgrace and lack of trust on the part of development partners which is emerging as one of the biggest threat to country.
Masses saw two prime ministers tainted with corruption charges, four finance ministers, six finance secretaries, four SBP governors, six chairman of the FBR, and four deputy chairman of the planning commission in last five years which only points towards lack of serious attitude and absence concern, he said.
He said that rulers are sole responsible for pushing government debt to 1300 trillion, forcing millions below the poverty line, promoting nobility, mismanaging energy crisis, delaying projects of national importance, failed revenue collection targets, dwindling rupee and reserves and flight of capital and industries.
They would nail in the coffin of country if voted again to power in the upcoming elections, warned Dr. Mughal. A new government with a comprehensive strategy of economic revival can save Pakistan.
سال رواں میں عوام کو تین حکومتوں کا تجربہ ہو گا ، معیشت کی حالت مزید بگڑنے کا امکان
الیکشن کے بعد جمہوریت کا تسلسل برقرار رہا تو ملک کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکے گا
عدالتیں جمہوریت کو چلنے دیتیں تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا، روٹی پچاس روپے کی ہوتی
پانچ سال میں ملک نے کرپشن اور عالمی رسوائی کے سوا کسی چیز میں ترقی نہیں کی
عوام پیپلز پارٹی کو ملکی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کی اجازت نہ دیں
پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ سال رواں میں عوام کو تین حکومتوں کا تجربہ ہو گا جو ان پر اور ملکی معیشت پر بہت بھاری پڑے گا۔ امسال پانچ سال پورے کرنے والے جمہوری حکومت رخصت ہو گی اسکی جگہ نگراں حکومت لے گی اور اسکے بعد الیکشن کے نتیجے میں ایک اور حکومت آئے گی۔ اگر الیکشن کے بعد جمہوریت کے تسلسل اور مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھنے والا ٹولہ دوبارہ برسر اقتدار آ گیا تو ملک کی بڑی بد قسمتی ہو گی کیونکہ اسکے بعد پاکستان کو کوئی نہیں بچا سکے گااور اسکا وجود صرف تاریخ کی کتابوں میں رہ جائے گا۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ اگر عدالتیں جمہوری نظام کو چلنے دیتیں تو ملک کی حالت مختلف ہوتی، پاکستان ڈیفالٹ کر چکا ہوتا روٹی پچاس روپے ، پٹرول پانچ سو کا لیٹر، دوائیں عجائب گھروں کی زینت اور ملک میں انسانی جان کے سوا کچھ سستا نہ رہتا ۔عدالتوں کی مداخلت کے سبب حکومت گزشتہ پانچ سال میں اپنے ہی بنایا ہوا کوئی ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکی ، زرمبادلہ کے ذخائر گر گئے، ملک سے سرمائے اور صنعتوں کا فرار شروع ہوا ، سات کھرب سے زیادہ کے قرضے لئے گئے اور کروڑوں لوگوں کو خط غربت سے نیچے دھکیل دیا گیا۔ڈاکٹر مغل کے مطابق جس ملک میں وزرائے اعظم پر کرپشن کے الزامات ہوں اور جہاںپانچ میں کے دوران چاروزرائے خزانہ،چھ سیکرٹری خزانہ، ایف بی آرکے چھ چئیرمین، پلاننگ کمیشن کے چار سربراہ اور سٹیٹ بینک کے چار گورنر بدلنے کا تجربہ کیا جائے وہاں کیا خاک ترقی ہو گی۔پاکستان نے صرف کرپشن اور عالمی رسوائی میں ترقی کی ہے اور موجودہ ٹولے کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعداداروں کی تباہی، اشرافیہ کو نوازنے اور لوٹ مار کا سلسلہ مزید تیز ہو جائے گا جس سے جلد ہی رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی۔عوام پیپلز پارٹی کو ملک کے تابوٹ میں آخری کیل ٹھونکنے کی اجازت نہ دیں۔پاکستان کو صرف ایک نئی اور مخلص قیادت جو معاشی بحالی کی جامع حکمت عملی سے مزین ہوہی بچا سکتی ہے۔