Powerful business lobbies attempting to influence outcome of elections

Click here to View Printed Statements

A change can end the bonanza of influential industrial groups
The Pakistan Economy Watch (PEW) on Sunday said some influential industrial lobbies are trying to influence the outcome of the upcoming Parliamentary elections.
The highest-spending lobbyists are pumping heavy amounts into political campaigns while most of the money is flowing towards candidates who have helped them earn billions over the last five years, it said.
The attitude of the rulers who favour influential business groups over the national interests is an open secret which speaks of the extraordinary influence these lobbies enjoy over the policy-making process, said Dr Murtaza Mughal, President PEW.
The leading business lobbies view a change after elections as detrimental to their interests as it can result in a policy change jeopardise their bonanza, he added.

Dr Murtaza Mughal said that return of those to power who ruled country for five years in the most inefficient and mismanaged way will be unfortunate for the masses and country while it will suit those who made fortunes.
The return of incompetent coalition will also help influential to sweep scams worth tens of billions under the carpet.
Dr Murtaza Mughal said that captive power mafia is significant among those who want PPP back in power. This mafia enjoyed unprecedented benefits during PPP-led coalition and now it enjoys full support of the caretaker government.
Due to full backing of a dual national advisor, the captive power plants are getting gas as much as 83 per cent as compare to petrol which is translating in annual loss of 70 billion rupees to public exchequer.
Installing a private power plant is the only business in Pakistan which offer 80 per cent return on the investment in one year.
Industries are established for production and not for power generation on the cost of country, said Dr Mughal.

 

با اثر کاروباری لابیاں الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں
تبدیلی سے صورتحال غیر یقینی، ملک وسائل کوبے دردی سے لوٹنے کا سلسلہ رک سکتا ہے
سابقہ حکومت کودوبارہ برسر اقتدار لانے کے لئے خزانوں کے منہ کھول دئیے گئے

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے مختلف با اثر کاروباری لابیاں الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں تاکہ تبدیلی کے بجائے سابقہ حکومت دوبارہ برسر اقتدار آجائے اور ان سے مل کر قومی وسائل کی لوٹ مار می شروع کر دے۔نواز شریف یا عمران خان کی کامیابی کی صورت میں بزنس مافیائوں کے لئے صورتحال غیر یقینی ہو جائے گی جس سے انکے مفادات پر ضرب پڑ سکتی ہے جس سے بچنے کے لئے انھوں نے خزانوں کے منہ کھول دئیے ہیں۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ناکام رہنے والے حکومت کے الیکشن فنڈ میں آٹو، فارما، ٹیکسٹائل، سیمنٹ ،شوگراور آئل اینڈ گیس سیکٹر بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں مگر سب سے پیش پیش کیپٹو پاور مافیا ہے جو پیپلز پارٹی کے دور میں فائدہ اٹھانے کے بعد اب نگران حکومت کی بھی منظور نظر ہے۔انکے اثر رسوخ کا یہ عالم ہے نیب کی طرف سے اربوں کے گھپلوں کے انکشاف کے بعددو وفاقی وزراء اپنی تمام تر کوششوںاور دعووں کے باوجود ایک منٹ کے لئے بھی گیس کی سپلائی نہ روک سکے۔نگران دور حکومت میں بھی وزارت پٹرولیم پر راج کرنے والے دہری شہریت کے حامل ایک سابق مشیر اس شعبہ کی مکمل حمایت کر رہے ہیں جس وجہ سے انھیں پٹرول کے مقابلہ میں گیس 83فیصد سستی مل رہی ہے جس سے ملک کو سالانہ 70ارب سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ڈاکٹر مغل کے مطابق پاکستان میں نجی بجلی گھر لگانادنیا کا واحد کاروبار ہے جس میں ایک سال کے اندر 80فیصد سرمایہ کاری وصول ہو جاتی ہے۔کارخانے پیداوار کے لئے لگائے جاتے ہیں نہ کہ سستی بجلی بنا کر عوام کو مہنگی بیچنے کے لئے۔ سابقہ حکمرانوں کے دوبارہ برسر اقتدار آنے سے جہاں ملک و قوم کا مستقبل خطرات سے دوچار ہو جائے گا وہیں کھربوں روپے کے کرپشن سکینڈلوں پر بھی پردہ دالا جا سکے گا۔

In: UncategorizedAuthor: