لبیاکا جلاداقتدار کو طول دینے کے لئے عوام کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے

Click here to View Printed Statements

اوپیک نے پیداوار نہ بڑھائی تو عالمی معیشت کو زبردست خطرات لاحق ہو جائیں گے
امریکی کمپنیاں انسانی المیہ کو اپنے منافع میں اضافہ کے لئے استعمال نہ کریں
مغربی ممالک کو لبیا کی عوام سے زیادہ اپنی سرمایہ کاری کی فکر کھائے جا رہی
تمام ممالک لبیا سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع ،اثاثے منجمد کر دیں

اسلام آباد پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے لبیا کا نام نہاد انقلابی رہنما دراصل جلادہے جو اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے عوام کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے جبکہ عالمی طاقتیں زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہیں۔عالمی برادری کو اس عفریت کو لگام دینے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہونگے ورنہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ناقابل برداشت حدوں کو چھونے لگیں گی جس کے نتائج سے کوئی نہیں بچ سکے گا۔ اگر اوپیک سمیت تیل برامدکرنے والے تمام ممالک نے پیداوار فوری طور پر نہ بڑھائی تو ساری دنیا کی معیشت کو زبردست خطرات لاحق ہو جائیں گے۔لاکھوں ڈالر فی منٹ کمانے والی امریکی کمپنیاںاس انسانی المیہ کو اپنے منافع میں اضافہ کے لئے استعمال نہ کریںورنہ انکے خلاف جزبات مزید بھڑکیں گے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ مغربی ممالک کو لبیا کی عوام سے زیادہ وہاں اپنی سرمایہ کاری کی فکر کھائے جا رہی ہے جس سے انکا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔پاکستان سمیت تمام ممالک لبیا سے اپنے سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کریں اور لبیا کے آمر کے اثاثے منجمد کر دیں۔پاکستان میں لبیا کے سفیر قذافی کے افسر برائے تعلقات عامہ کا کردار ادا کرنا بند کریں۔اقوام متحدہ لبیا میںانسانی حقوق کی پامالی کے لئے جائزہ مشن بھیجنے کے بجائے لبیا کی ممبر شپ معطل کرنے کے ساتھ آمر کے خلاف مقدمات چلائے ۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ عالمی برادری لبیا کو اسلحے کی فروخت بند کریں اور مشرقی پورپ سمیت متعدد افریقی ممالک کے کرائے کے قاتلوں کا داخلہ بند کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ قذافی انسانیت کا مجرم ہے ۔ اس کا کھیل ختم ہو چکا ہے وہ جتنی جلدی عوام کی جان چھوڑ دیں اتنا ہی بہتر ہوگا۔

In: UncategorizedAuthor: host