Rising oil prices a threat to millions of households: Minister

Click here to View Printed Statements
Minister for Inter-provincial Coordination, Balochistan Dr. Ruquiya Saeed Hashmi on Thursday said rising oil prices is a threat to millions of households.
Everyone including coalition partners, opposition, and intelligentsia is criticising the move but government seems indifferent to the plight of masses, she observed.
The Minister said that government should have scarified some of its profit for a limited time instead of burdening troubled masses.
Talking to Dr. Murtaza Mughal, President of the Pakistan Economy Watch (PEW), she said that lack of fiscal discipline and irrational taxation system are big stumbling blocks barring development.
She said indifference on the part of rulers have disappointed masses which can result in unrest. Whole society is facing consequences of faulty priorities, Hashmi added.
At the occasion, Dr. Murtaza Mughal said that government should try alternatives to raise funds with measures like broadening of tax net, equitable taxation and reduction in ever-increasing expanses to counter monthly loss of Rs 5 billion which is result of Middle East and North Africa turmoil.
The recent decision will hurt limping economy that will result in massive unemployment and revenue drop; he said adding that austerity measures would have been a better option.
Dr. Murtaza Mughal said that billions could be saved by appointing heads of state-run corporations on merit. Government should take immediate steps to improve situation lest masses start taking them as enemies, he warned.
He said that the government has helped itself gain unpopularity and provided a chance to opposition to seek intervention. Protests can expand that can have different consequences including mid-term polls, he warned.

تیل کی قیمت میں اضافہ لاکھوں گھرانوں کے لئے بڑا خطرہ ۔صوبائی وزیر ڈاکٹررقیہ سعید ہاشمی
حکومت وقتی طور پر منافع میں کمی برداشت کر تی تو عوام پر اتنا بوجھ نہ پڑتا
ٹیکس نیٹ میں اضافہ، کرپشن وشاہانہ اخراجات میںکمی ،کئی کھرب بچیں گے ۔ڈاکٹر مغل
صورتحال نہ بدلی تو عوام حکومت کو مخالف سمجھے گی،مشرق وسطیٰ جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں

اسلام آباد بلوچستان کی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹررقیہ سعید ہاشمی نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافہ لاکھوں غریب خاندانوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیںجس کا تدارک ضروری ہے۔تیل برامد کرنے والے چند ممالک میں سیاسی کشیدگی کے سبب بین الاقوامی قیمتیںبڑھ رہی ہیں جس سے ساری دنیا کے غریب شدید مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں حکومت کی اتحادی جماعتیں ، اپوزیشن ، دانشوراور تمام طبقات تیل کی قیمت میں اضافہ پر اعتراض کر رہے ہیں مگرکوئی متبادل پیش نہیں کر رہا ۔بین الصوبائی رابطہ کی وزیرڈاکٹررقیہ سعید ہاشمی نے پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت عارضی بنیاد پراپنے منافع میں معمولی کمی برداشت کر لیتی تو عوام پر اتنا بوجھ نہیں پڑتا۔مالی نظم و ضبط کی کمی اور ٹیکسوں کا ناہموارنظام بھی ملکی ترقی کے راستہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔ ڈاکٹررقیہ نے کہا کہ عوام کے مصائب سے لاتعلقی نے انھیں اندھیری گلی میں دھکیل دیا ہے جس سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیںدے رہا ہے جس سے عوام سڑکوں پر آ سکتے ہیں۔تیل کی قیمت میں اضافہ سے سارے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ ہر چیز کا بوجھ عوام پر منتقل کرنا درست نہیں۔ حکومت کے فیصلہ سے ہر چیز مہنگی ،معاشی سرگرمیاں مزید سست روی کا شکار اور غربت بڑھنے کی رفتار تیز ہوجائے گی۔ تیل کی قیمتیں بڑھاکر عوام کی کمر توڑنے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ، نااہلی ،کرپشن اور شاہانہ اخراجات میںکمی اور سرکاری کارپوریشنوں کے سربراہوں کی میرٹ پر تعیناتی سے کئی کھرب روپے بچائے جا سکتے ہیں۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ اگر اصلاح کے لئے فوری طور پر اقدامات نہیں کئے گئے تو عوام کی بڑی تعداد حکومت کو اپنا مخالف اور دشمن تصور کرنے لگے گی جس سے وسط مدت کے الیکشن یا مشرق وسطیٰ جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

In: UncategorizedAuthor: host