بزنس مافیا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کی آڑ میں لوٹ مار کا منصوبہ بنایاہے

  بجلی کی قیمت میں اضافہ‘ریکارڈ توڑمہنگائی سے عوام کو لوٹنے کا منصوبہ تیار
قیمتوں کے نظام پر کمزورگرفت‘ اکثریت فاقہ کشی کا شکار ہو جائے گی
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے جیالا سپورٹ پروگرام رکھا جائے
مارکیٹ فورسز پر اعتماد خودکشی ہے‘کمزورمعیشت شدّت پسندی کے خلاف کاروائیوں کو غیر موثر بنا د
ے گی

اسلام آباد( جون 25 ) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بزنس مافیا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کی آڑ میں ملک میں ہوشرباگرانی کی لہر پیدا کر کے لوٹ مار کامنصوبہ بنا لیا ہے۔ قیمتوں کے نظام پر حکومت کی مکمل گرفت سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ سے ملک کی اکثریت فاقہ کشی کا شکار ہو جائے گی اور معاشی سرگرمیاں ختم ہو جائیں گی ۔اگرحکومت آئی ایم ایف سے مجبور ہو کربجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے تو اس سے قبل تمام اشیاءکی نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری کرے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی شعبے کو قیمت کے تعین یااز خود اضافہ کا اختیار نہیں ہونا چائیے۔ صنعتکاروں، آڑھتیوں، تاجروں، ہول سیلرز اور بینکاروںسمیت تمام مارکیٹ فورسز پر اعتمادکرنا خودکشی ہے جسے مغرب بھگت رہا ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ غیر شفاف منصوبوں کو شہید جمہوریت کا نام دے کر ان کی قربانی کو ضائع نہ کیا جائے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے جیالا انکم سپورٹ پروگرام رکھا جائے کیونکہ اس سے صرف پارٹی کے لیڈروں کا بھلا ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کاروں کی قیمت میں کمی اور ٹماٹر و پیاز کی قیمت میں اضافہ عوام کے مفاد میں کیا گیاہے۔عوام کی تنخواہ اوربونس پر آپریشن کے متاثرین کی مدد کے لئے ٹیکس عائد کیا گیا ہے مگر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی،سنیٹروں، گورنروںاور دیگر اہم شخصیات و محکموںکو اس سعادت سے محروم رکھا گیا ہے جو اُن کے ساتھ نا انصافی ہے۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ موجودہ بجٹ نے تو حد ہی کر دی ہے۔منفی اقدامات کے نتیجہ میںگرتی ہوئی معیشت شدّت پسندوں کے خلاف تمام کاروائیوں کو غیر موثر بنا دے گی۔ اب آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کو وزارت خزانہ کا باقائدہ چارج دے دینا چائیے تاکہ دس سال سے مثالی ترقی کرنے والے ملک کی ’ترقی‘ کی رفتار مزید تیز کی جا سکے۔

Click here to View Printed Statment

In: UncategorizedAuthor: host