Mili operation to help regain investor’s confidence

The Pakistan Economy Watch (PEW) on Sunday said that military operation against terrorists in South Waziristan may help regain investor’s confidence.
It will spark confidence of local as well as foreign investors and change the mood in stock market. This will also help country combat menace of unemployment.
“If successful like previous operation in Swat, it will bring peace and economic activity will pick up,” said Dr. Murtaza Mughal, President PEW.
He said that economic progress isn’t possible without peace therefore all segments of society should support the move.
The recent operation is not only a matter of live and death for Taliban but for people of Pakistan too.
He said that some policies of the government have started paying dividends and an economic turnaround is in sight after long pause of two years.
Economic activity was at lowest ebb after dismissal of Chief Justice while the International financial turmoil also played its role in damaging situation, he said.
Government should reconsider interest rates, issues relating to rental power projects, ignored textile sector, corporate farming and excessive borrowings. All these issues are hurting growth.
Flight of capital has reduced, many industrialists are doubling capacity of their units while a number of foreign countries as well as multinationals are interested in investment in Pakistan which is a good omen.
The policies of government has brought down inflation and shored up forex reserves which will strengthen rupee in the long run, said Dr. Mughal.
He said that private sector also deserves credit for their efforts to bring economy on tract. Our private sector can shock the whole world if they are provided with enabling environment.
He said that accelerated progress of country depends on the success of Reh-e-Nijat.

فوجی آپریشن ، امن و امان بہتر ،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا
جمود کی شکار معیشت متحرک ہو گی، بیرونی سرمایہ کار راغب ہونگے

اسلام آباد( اکتوبر 19 ) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گاجس سے جمود کی شکار معیشت متحرک ہو سکے گی۔اس سے سٹاک مارکیٹ چڑھے گی اوربیرونی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھے گی جس سے کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے گزشتہ روز معاشی ماہرین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن و انصاف کے بغیر معاشی سرگرمی کا تصور ممکن نہیں اسلئے ساری قوم کو موجودہ آپریشن راہِ نجات کی حمایت کرنی چائیے۔موجودہ آپریشن طالبان کے علاوہ پاکستان کے لئے بھی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت بینکوں سے بھاری قرضے لینے ،بھاری شرح سود،کرائے کی بجلی کے تنازعے ، کارپوریٹ فارمنگ اورٹیکسٹائل کے شعبے کو نظرانداز کرنے کے علاوہ دیگر اقتصادی معاملات میں بالغ نظری کا مظاہرہ کر رہی ہے جس وجہ سے دو سال بعد معاشی معاملات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں۔معاشی سرگرمیاں سابق صدر مشرف کی جانب سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو فارغ کرنے پر زوال پزیر ہو گئی تھیںجس میں عالمی معاشی بحران نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ امسال کارخانوں میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے اور مغربی ممالک کی منڈیوں تک رسائی کی امید بھی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب کر رہی ہے۔ملک سے سرمائے کے فرار میں بھی کمی آ رہی ہے۔ جاپان، چین اور مغربی ممالک پاکستان میںبھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیںاورکئی مقامی سیمنٹ وانجئیرنگ یونٹ اپنی استعداد گنی کر رہے ہیں۔دسمبر میں کرسمس کی وجہ سے کارخانہ داروں کو اربوں روپے کے برامدی آرڈر ملک چکے ہیںجس پر انھوں نے نکالے گئے مزدوروں کو دوبارہ ملازمت دینا شروع کر دی ہے۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ دہشت گردی کے باوجود افراط زر تیس فیصد سے گھٹ کر گیارہ فیصد پر آ گیا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر چھ ارب سے بڑھ کر ساڑھے چودہ ارب ڈالر ہو گئے ہیں جس سے روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ساری کارکردگی کا سہرا حکومت کے ساتھ نجی شعبہ کو بھی جاتا ہے اور اگرانھیں مناسب سہولیات دی جائیں تو ایک انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ یہ پاکستانیوں کی خداداد صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر مغل کا مطابق اگروزیرستان میں فوجی آپریشن سوات کی کاروائی کی طرح کامیاب ہو تا ہے تو ملکی ترقی کی رقتار تیز ہو سکے گی۔

In: UncategorizedAuthor: host