Sentence of Dr. Aafia exposes flaws in US judicial system: PEW

Click here to View Printed Statement

onlinenews
citynews
nation

The Pakistan Economy Watch (PEW) on Friday said that sentence of Dr. Aafia Siddiqui has exposed the flaws in the much touted US judicial system.
The development has also uncovered US claims about impartiality as well as commitment to respect and uphold human rights, it said.
Aafia’s abduction, torture, shifting to Afghanistan and later to the US exposed the greed and selfishness of former dictator Gen. (Retd) Musharraf, said Dr. Murtaza Mughal, President PEW.
Inhuman treatment, unfair trial and illegitimate sentence have exposed our weakness as a nation and that of our present day rulers, he added.
He warned that the development has potential to fan anti-American sentiments in Pakistan which are already running high. It can ruin all efforts of Obama administration to bridge gap with people of this country, he said.
Dr. Murtaza Mughal said that government and well as civil society should protest the failure of prejudiced US judicial system which decided in the light of cooked evidence presented by the investigators.
Local and international human rights organizations should immediately launch an appeal against her conviction and demand hearing outside US in an impartial court.
Those who sold Dr Aafia to the US for the sake of few dollars should be brought to book, he demanded.
America has lost moral ground; now it cannot represent herself as champion of HR, he said.
He also condemned the inhuman treatment meted out to other Pakistanis living in US saying that government’s silence on such issues is painful. It should do something beyond lip service.

اسلام آباد پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سنائی جانے والی سزا نے امریکہ کے نام نہاد آزادعدالتی نظام کی قلعی کھول دی ہے۔اس سے امریکہ کے غیر جانبداری، غیرمتعصب ہونے، انسانی حقوق کے احترام اور انسان دوستی کے دعوے بھی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ کے اغوا، تشدد، افغانستان اور بعد ازاں امریکہ منتقلی سے سابق آمر جنرل (ر) مشرف کا ڈالروں کا لالچ اور غیروں کی غلامی کی روش بھی بے نقاب ہوئی ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ سے غیر انسانی سلوک اور سنائی جانے والی سزا سے بہ حیثیت قوم ہماری کمزوری اور ہمارے حکمرانوں کی اہم امور سے لاتعلقی بھی ثابت ہو گئی ہے جو شرم کا مقام ہے۔اس سے امریکہ اور پاکستان کے عوام کے مابین دوریاں کم کرنے کی کوششوں پر پانی پھر جائے گا اور نفرتیں بڑھیں گی۔انھوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیمیں اور حکومت جعلی شواہد کی بنیاد پر دی جانے والی سزا پر احتجاج کریں اور اس سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کسی ایسے ملک میں کی جائے جو امریکہ کا غلام نہ ہو۔ ڈاکٹر مغل نے کہا کہ قوم کی بیٹی کو فروخت کرنے والوں کا احتساب بھی کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ اب امریکیوں کی اصلیت سب کے سامنے آ گئی ہے اور اب یہ ملک اپنے آپ کو انسانی حقوق کا عالمی چیمپئین سمجھنا اور کہنا چھوڑ دے۔انھوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ وہاں رہنے والے پاکستانیوں سے غیر انسانی سلوک کرنا چھوڑ دے اور حکومت غیر ذمہ د اری کا مزید ثبوت نہ دیتے ہوئے عافیہ کی رہائی کے لئے زبانی جمع خرچ سے بڑھ کر کچھ کرے۔

In: UncategorizedAuthor: host