پیغمبر اسلام صرف مسلمانوں نہیں بلکہ تمام انسانوں کیلئے رحمت العالمینۖ ہیں’ڈاکٹرمرتضیٰ مغل

Click here to View Printed Statements

مسلمانوں کو حج کے موقع پر اسوہ رسولۖ کے بارے آگاہی پھیلانے کا عہد کرنا چاہیے

راولپنڈی: پاکستان اکانومی واچ کے صدر معروف دانشورڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن احتجاج بھی ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ہم غیر مسلموں کو اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں آگاہ کریں۔ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونے سے قبل سید مخدوم عباس ہمدانی پیرآف بنگالی شریف’پیر خالد سلطان ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور دیگر احباب سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محبت کی تجدید کے لئے حج بہترین موقع ہے اور اس موقع پر تمام حجاج اکرام کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جا کر غیر مسلم حلقوں میں رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک سے آگاہ کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ پیغمبر اسلام صرف مسلمانوں نہیں بلکہ تمام انسانوں کے لئے رحمت العالمین ۖ ہیں۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ اگر غیر مسلموں کو اسلام اور قرآن کی حقیقی تعلیمات سے احسن انداز میں روشناس کرا دیا جائے تو پھر کوئی بدبخت کو رسول ۖ کی شان میں کسی طرح گستاخی کی جرات نہ کر پائے گا۔

In: UncategorizedAuthor: host