Chairman SDC plundering institution

Click here to View Printed Statements

Chairman of the Skill Development Council (SDC) Mian Akram Farid has been plundering the institution since long, a top official said Wednesday.
Muhammad Riaz, Chief Executive of the SDC said that merit has been bulldozed while whole family, associates and personal employees of the chairman are looting the institution in a very systematic manner.
Talking to Dr Murtaza Mughal, President of the Pakistan Economy Watch, he said that resources of SDC are being utilised to promote personal businesses and relations of Mian Akram Farid.
He said that personal employees of the chairman working in Pak Iron and Steel Casting and Hotel Crown Plaza have taken control of the office and critical record and they always force government servants to get illegal orders executed.

Illegal appointments and unlawful moves are on the rise in the SDC while the official car of the institution bearing registration number ICT-GX-497 is being used by Kashif Farid, the son of the chairman who has nothing to do with the institution.
Many employees including drivers are getting salary from SDC but serving private businesses of Mr. Akram Farid, he added.
The Chief Executive of the SDC Mr. Muhammad Riaz said that the Federal Secretary Education, Ministry of Education and Training and National Training Bureau have been informed about the situation but to no avail.
At the occasion, Dr Murtaza Mughal said that Nawaz Sharif should take note of abuse of authority and cleanse government departments of corrupt elements.

ایس ڈی سی کے چئیرمین نے ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا
میرٹ پامال،میاں اکرم فرید کا سارا خاندان اورذاتی ملازمین ادارے کو لوٹ رہے ہیں۔سی ای او
نواز شریف سرکاری اداروں سے کالی بھیڑوں کا صفایا کرے ترقی یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

سکل ڈویلپمنٹ کونسل (ایس ڈی سی )کے چیف ایگزیکٹو محمد ریاض نے کہا ہے کہ ادارے کے اعزازی چئیرمین میاں اکرم فرید ادارے کو ذاتی جاگیر سمجھ کر چلا رہے ہیں جس سے یہ تباہی کے دہانے تک پہنچ گیا ہے۔میرٹ پامال کیا جا رہا ہے جبکہ چئیرمین کا سارا خاندان اورذاتی ملازمین ادارے کو لوٹ رہے ہیں اور ادارے کے وسائل انکے ذاتی کاروباراور مراسم کے فروغ کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ایس ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو محمد ریاض نے پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میاں اکرم فرید کے اداروں پاک آئرن اینڈ سٹیل کاسٹنگ اور ہوٹل کرائون پلازہ کے ملازمین نے ادارے کے ریکارڈ پر قبضہ کیا ہوا ہے اور سرکاری عملہ کو غیر قانونی اقدامات پر عمل درامد کرنے کے لئے دھمکاتے اور ہراساں کرتے ہیںجبکہ غیر قانونی طور پر من پسند افراد کی تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ادارے کی سرکاری کار نمبر ICT-GX-497گزشتہ ڈیڑھ سال سے میاں صاحب کے صاحبزادے کاشف فرید کے استعمال میں ہے جبکہ ادارے کے ڈرائیور انکی فیکٹری میں کام کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں وزارت تعلیم ، نیشنل ٹریننگ بیورو اور سیکرٹری ایجوکیشن کو آگاہ کیا جا چکا ہے تاہم وہ کوئی کاروائی کرنے کو تیار نہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ نواز شریف سفید ہاتھیوں اور کالی بھیڑوں کے خلاف اقدامات کریں تاکہ افسران کی جانب سے اختیارات کے غیر قانونی استعمال کا سلسلہ رک سکے۔

In: UncategorizedAuthor: host